10 اشعار

پہلا خدا

Pehla Khuda

اندھیرا تھاچاروں طرف موت

منڈلا رہی تھینگاہوں میں

مایوسیاں بس گئی تھیںدلوں میں

کئی خوف گھر کر گئے تھےتو اس وقت

ہم نےنہایت عقیدت سے

پہلے خدا کو پکاراوہ پہلا خدا جس نے ہم کو

اندھیروں سے باہر نکالااجالوں کی نعمت عطا کی

مگر ہم اسے بھول بیٹھےکہاں ہے

وہ پہلا خدا اب کہاں ہےچلو اس کو ڈھونڈیں

ہمیں پھرضرورت ہے پہلے خدا کی

— محمد علوی