8 اشعار

ہوا سرد ہے

Hawa Sard Hai

ہوا سرد ہےراستے کا دیا زرد ہے

ہر طرف دھند ہےگرد ہے

دور سے جو چلا آ رہا ہےوہ سایہ ہے لیکن

نہ جانے وہ عورت ہےیا مرد ہے

میں دریچے میںتنہا کھڑا سوچتا ہوں

رات کے پاس میرے لیے کیا ہےان جانی خوشیاں ہیں یا

کل کا باسی پراناپھپھوندی لگا درد ہے

ہوا سرد ہے

— محمد علوی