10 اشعار

حال سنانا ہے اپنا

Haal sunana hai apna

حال سنانا ہے اپنارنگ جمانا ہے اپنا

عادل کی کیا بات کریںدوست پرانا ہے اپنا

اس کی یادوں میں اکثرآنا جانا ہے اپنا

وہ جس شہر میں رہتا ہےوہی ٹھکانہ ہے اپنا

شعر کہو تم بھی ہم بھییار زمانہ ہے اپنا

ہم دیوانے شعر کے ہیںشعر دوانہ ہے اپنا

شہرت سے جو آگے ہےوہی نشانہ ہے اپنا

ہم اس کے دیوانے ہیںوہ دیوانہ ہے اپنا

ہم عادل کے دادہ ہیںعادل نانا ہے اپنا

باقی علویؔ آئندہیہ جو فسانہ ہے اپنا

— محمد علوی