6 اشعار

ہوا چلی تو مرے جسم نے کہا مجھ کو

Hawa chali to mere jism ne kaha mujh ko

ہوا چلی تو مرے جسم نے کہا مجھ کواکیلا چھوڑ کے تو بھی کہاں چلا مجھ کو

میں کب سے ڈھونڈھتا پھرتا ہوں اپنی قسمت کویہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے ذرا دکھا مجھ کو

دہکتی جلتی ہوئی دوپہر ملی لیکنکسی درخت کا سایا نہ مل سکا مجھ کو

میں اپنے روم کی بتی جلائے بیٹھا ہوںارے یہ شام سے پہلے ہی کیا ہوا مجھ کو

بلا کے شور میں ڈوبی ہوئی صدا ہوں میںکسی سے کیا کہوں میں نے بھی کب سنا مجھ کو

وہ کوئی اور ہے علویؔ جو شعر کہتا ہےتم اس کے جرم کی دیتے ہو کیوں سزا مجھ کو

— محمد علوی