6 اشعار

ادھر رہا ہوں ادھر رہا ہوں

Idhar Raha HooN Udhar Raha HooN

ادھر رہا ہوں ادھر رہا ہوںکہیں نہیں ہوں مگر رہا ہوں

یہ کیسی آواز آ رہی ہےیہ کس جگہ سے گزر رہا ہوں

یہ کیسا خدشہ لگا ہوا ہےیہ کون ہے کس سے ڈر رہا ہوں

ہزاروں سورج بجھے پڑے ہیںمیں اپنے اندر اتر رہا ہوں

لہو کی بو سونگھتے ہیں کتےہوا پہ الزام دھر رہا ہوں

کہاں چھپے ہو بتاؤ علویؔتلاش برسوں سے کر رہا ہوں

— محمد علوی