6 اشعار

اٹھی کچھ ایسے بدن کی خوشبو

Uthi Kuchh Aise Badan Ki Khushboo

اٹھی کچھ ایسے بدن کی خوشبوسمٹ گئی پیرہن کی خوشبو

سحر ہوئی تو عجب ادا سےکلی میں اتری کرن کی خوشبو

ہواؤں سے دوستی نہ کرنالٹا نہ دینا چمن کی خوشبو

مزے اڑاؤ گے ہجرتوں کےلیے پھرو گے وطن کی خوشبو

اندھیری راتوں میں دیکھ لینادکھائی دے گی بدن کی خوشبو

یہ کون علویؔ چلا گیا ہےسمیٹ کر انجمن کی خوشبو

— محمد علوی