5 اشعار

خالی مکان

Khaali Makaan

جالے تنے ہوئے ہیں گھر میں کوئی نہیں''کوئی نہیں'' اک اک کونا چلاتا ہے

دیواریں اٹھ کر کہتی ہیں ''کوئی نہیں''''کوئی نہیں'' دروازہ شور مچاتا ہے

کوئی نہیں اس گھر میں کوئی نہیں لیکنکوئی مجھے اس گھر میں روز بلاتا ہے

روز یہاں میں آتا ہوں ہر روز کوئیمیرے کان میں چپکے سے کہہ جاتا ہے

''کوئی نہیں اس گھر میں کوئی نہیں پگلےکس سے ملنے روز یہاں تو آتا ہے''

— محمد علوی