6 اشعار

خوش رہیں گھر میں عورتیں اپنی

Khush rahein ghar mein aurtein apni

خوش رہیں گھر میں عورتیں اپنیگل کھلاتی رہیں چھتیں اپنی

وقت کے ساتھ ساتھ ڈرتا ہوںبڑھ نہ جائیں ضرورتیں اپنی

اک نہ اک دن ضرور آؤں گاتم بچا رکھنا فرصتیں اپنی

ہم دلوں سے نکالے جاتے ہیںیوں بھی ہوتی ہیں ہجرتیں اپنی

اور کیا اپنے ساتھ جائے گارہ نہ جائیں عبادتیں اپنی

سال کے سال یاد آتی ہیںعلویؔ ہم کو شہادتیں اپنی

— محمد علوی