5 اشعار

کوئی تو سہارا نظر آئے گا

koi to sahara nazar aaega

کوئی تو سہارا نظر آئے گاابھی کوئی تارہ نظر آئے گا

ارادہ ہے اس سے لپٹ جاؤں گااگر وہ دوبارہ نظر آئے گا

سمندر سے یاری بڑھاتے رہوکبھی تو کنارہ نظر آئے گا

اسے اپنے خوابوں میں دیکھا کروتمہیں وہ تمہارا نظر آئے گا

مرا شہر ہے یہ یہاں پر کوئیمصیبت کا مارا نظر آئے گا

— محمد علوی