13 اشعار

میں اور تو

Main Aur Tu

خدا وند.... مجھ میں کہاں حوصلہ ہےکہ میں تجھ سے نظریں ملاؤں

تری شان میں کچھ کہوںتجھے اپنی نظروں سے نیچے گراؤں

خدا وند مجھ میں کہاں حوصلہ ہےکہ تو

روز اول سے پہلے بھی موجود تھاآج بھی ہے

ہمیشہ رہے گااور میں

میری ہستی ہی کیا ہےآج ہوں

کل نہیں ہوںخدا وند مجھ میں کہاں حوصلہ ہے

مگر آج اک بات کہنی ہے تجھ سےکہ میں آج ہوں

کل نہیں ہوںیہ سچ ہے مگر

کوئی ایسا نہیں ہےکہ جو میرے ہونے سے انکار کر دے

کسی میں یہ جرأت نہیں ہےمگر تو

بہت لوگ کہتے ہیں تجھ کوکہ تو وہم ہے

اور کچھ بھی نہیں ہے

— محمد علوی