6 اشعار

یادیں

Yaadein

کھڑکی کے پردے سرکا کرکمرے میں آ جاتی ہیں

آپس میں چہلیں کرتی ہیںمیری ہنسی اڑاتی ہیں

میز پہ اک تصویر ہے اس کودیکھ کے شور مچاتی ہیں

میں گھبرا کے بھاگ اٹھتا ہوںوہ مل کر چلاتی ہیں

کمرے سے ان کی آوازیںدور دور تک آتی ہیں

دور دور تک آتی ہیںاور پتھر برساتی ہیں

— محمد علوی