10 اشعار

منہ زبانی قرآن پڑھتے تھے

Munh zubani Quran padhte the

منہ زبانی قرآن پڑھتے تھےپہلے بچے بھی کتنے بوڑھے تھے

اک پرندہ سنا رہا تھا غزلچار چھ پیڑ مل کے سنتے تھے

جن کو سوچا تھا اور دیکھا بھیایسے دو چار ہی تو چہرے تھے

اب تو چپ چاپ شام آتی ہےپہلے چڑیوں کے شور ہوتے تھے

رات اترا تھا شاخ پر اک گلچار سو خوشبوؤں کے پہرے تھے

آج کی صبح کتنی ہلکی ہےیاد پڑتا ہے رات روئے تھے

یہ کہاں دوستوں میں آ بیٹھےہم تو مرنے کو گھر سے نکلے تھے

یہ بھی دن ہیں کہ آگ گرتی ہےوہ بھی دن تھے کہ پھول برسے تھے

اب وہ لڑکی نظر نہیں آتیہم جسے روز دیکھ لیتے تھے

آنکھیں کھولیں تو کچھ نہ تھا علویؔبند آنکھوں میں لاکھوں جلوے تھے

— محمد علوی