6 اشعار

سردی میں دن سرد ملا

Sardi mein din sard mila

سردی میں دن سرد ملاہر موسم بے درد ملا

اونچے لمبے پیڑوں کاپتہ پتہ زرد ملا

سوچتے ہیں کیوں زندہ ہیںاچھا یہ سر درد ملا

ہم روئے تو بات بھی تھیکیوں روتا ہر فرد ملا

ملا ہمیں بس ایک خدااور وہ بھی بے درد ملا

علویؔ خواہش بھی تھی بانجھجذبہ بھی نا مرد ملا

— محمد علوی