8 اشعار

نوحہ

Nauha

نہ مرنے کا ڈر ہےنہ جینے میں کوئی مزا ہے

خلا ہی خلا ہےہر اک چیز جیسے

اندھیرے میں گم ہو گئی ہےاجالے کی اک اک کرن کھو گئی ہے

ہر اک آرزو سو گئی ہےگنہ میں بھی اب کوئی لذت نہیں ہے

وہ دوزخ نہیںاب وہ جنت نہیں ہے

کوئی بھی نہیں ہےبس اب میں ہوں

اور میرا سنسان دل ہےخدا کے نہ ہونے کا غم

کس قدر جاں گسل ہے

— محمد علوی