6 اشعار

پڑھ کے حیراں ہوں خبر اخبار میں

Padh ke hairaan hoon khabar akhbaar mein

پڑھ کے حیراں ہوں خبر اخبار میںمیں الف ننگا پھرا بازار میں

میرے اندر کا درندہ جاگ اٹھاچھپ گیا میں دل کے اندھے غار میں

خون پی کر بھی نہ سیدھی ہو سکیتھا ترا ہی بانکپن تلوار میں

میرے آگے رات کی دیوار تھیکوئی دروازہ نہ تھا دیوار میں

شاعری میں دھول کیوں اڑنے لگیپھول کیوں کھلتے نہیں اشعار میں

مفت میں علویؔ کو شہرت مل گئیاور ہم پکڑے گئے بیکار میں

— محمد علوی