5 اشعار

سوتے سوتے اچانک گلی ڈر گئی

Sote sote achaanak gali dar gayi

سوتے سوتے اچانک گلی ڈر گئیدوپہر چیل کی چیخ سے بھر گئی

ایک جھونکا رکا آ کے دالان میںاک مہک دل کو بے چین سا کر گئی

وہ گھنے جنگلوں میں کہیں کھو گیایاد اس کی سمندر سمندر گئی

آج کی صبح تھی کس قدر مہرباںپھول ہی پھول گلدان میں بھر گئی

گھر میں علویؔ نیا رنگ و روغن ہواشکل تھی ایک دیوار پہ مر گئی

— محمد علوی