7 اشعار

رات پڑے گھر جانا ہے

Raat pade ghar jaana hai

رات پڑے گھر جانا ہےصبح تلک مر جانا ہے

جاگ کے پچھتانا ہے بہتسوتے میں ڈر جانا ہے

جانے سے پہلے ہم نےشور بہت کر جانا ہے

سارے خون خرابے کوآنکھوں میں بھر جانا ہے

اندھوں نے بلوایا ہےبھیس بدل کر جانا ہے

چھ نظمیں جرمانہ تھاایک غزل ہرجانہ ہے

لڑکی اچھی ہے علویؔنام اس کا مرجانہ ہے

— محمد علوی