4 اشعار

رد عمل

Radd-e-amal

کھلی کھڑکی پہ اک بوڑھا کبوترپروں میں منہ لپیٹے سو رہا ہے

در و دیوار چپ سادھے ہوئے ہیںگلی کا شور بجھ کر رہ گیا ہے

کوئی آواز اب آتی نہیں ہےمرا کمرہ خموشی سے بھرا ہے

ابھی وہ مجھ سے باتیں کر رہا تھامگر اب دیکھیے تو جا چکا ہے!

— محمد علوی