15 اشعار

ولف مین

Wolf Man

آدھی رات ہوئیاور پورا چاند نکل آیا

سوتے میںہونٹ چیر کے

اس کے دانت بڑھےاور ناخن نکلے

تیز نکیلے بڑے بڑے!پھر سارے بدن پر

بال ہی بال اگ آئے!گاؤں سے باہر

جنگل میںبھیڑیے مل کے چلائے!

وہ اپنے بستر سے اٹھ کرکھڑکی کود گیا!

پاس کے گھر میںسوتے میں کوئی بچہ چونک اٹھا!

دور گلی کے نکڑ پراک کتا بھونک اٹھا!

پھر دوربہت ہی دور کہیں

اک چیخ سنائی دی!پھر اس کے خالی بستر میں

اک لاش دکھائی دی!پھر بادل گھر آئے

اور سارا منظر ڈوب گیا!!سورج نے آ کر دیکھا تو

خالی بستر چمک رہا تھاگہری نیند میں

وہ اپنے بستر سے نیچے لڑھک گیا تھا!!

— محمد علوی