7 اشعار

ساتویں منزل سے کودا چاہئے

Satvin manzil se kooda chahiye

ساتویں منزل سے کودا چاہئےخودکشی کرنے کو اور کیا چاہئے

اپنے ہاتھوں اپنی آنکھیں پھوڑ کرچار سو اپنے کو دیکھا چاہئے

آئنے میں کوئی رہتا ہے ضرورکون ہے چپکے سے پوچھا چاہئے

نیند کے کمرے میں دم گھٹنے لگاخواب کی کھڑکی کو کھولا چاہئے

فیضؔ صاحب شعر کیوں کہتے نہیںفیضؔ صاحب شعر کہنا چاہئے

تم سے بیوی کو شکایت ہو اگرتو سلیمؔ احمد کو پڑھنا چاہئے

آؤ علویؔ اس کے گھر کی بتیاںبجھ گئیں اب گھر کو چلنا چاہئے

— محمد علوی