6 اشعار

شگن لے کر نہ کیوں گھر سے چلا میں

Shagun Le Kar Na Kyon Ghar Se Chala Main

شگن لے کر نہ کیوں گھر سے چلا میںتمہارے شہر میں تنہا پھرا میں

اکیلا تھا کسے آواز دیتااترتی رات سے تنہا لڑا میں

گزرتے وقت کے پیروں میں آیاسرکتی دھوپ کا سایا بنا میں

خلاؤں میں مجھے پھینکا گیا تھازمیں پہ ریزہ ریزہ ہو گیا میں

مرے ہونے نے مجھ کو مار ڈالانہیں تھا تو بہت محفوظ تھا میں

یہاں تو آئینے ہی آئینے ہیںمجھے ڈھونڈو کہاں پر کھو گیا میں

— محمد علوی