6 اشعار

وہ میرے ساتھ آنے پہ تیار ہو گیا

Woh Mere Saath Aane Pe Taiyar Ho Gaya

وہ میرے ساتھ آنے پہ تیار ہو گیاسوتے سے ہڑبڑا کے میں بیدار ہو گیا

اس کے حسین چہرے پہ خط خوب تھا مگرداڑھی منڈا کے اور طرح دار ہو گیا

بتی بجھا کے ہیرو ہیروئن لپٹ گئےقصہ بہت ہی پھر تو مزے دار ہو گیا

قاتل فرار ہو گیا پولس کے آنے تکاک راہ رو بیچارہ گرفتار ہو گیا

ان کو گناہ کرتے ہوئے میں نے جا لیاپھر ان کے ساتھ میں بھی گنہ گار ہو گیا

مردانگی کا اس کی بہت شور تھا مگرآئی شب وصال تو بیمار ہو گیا

— محمد علوی