8 اشعار

سورج

Suraj

وہ دیکھو سورجزمیں کے اندر اتر رہا ہے

چلو اسے دفن کر کےاپنے گھروں کو جائیں

تمام دن کا عذابکھونٹی پہ ٹانگ کر

میلے بستروں کوچمکتے خوابوں سے جگمگائیں

یہ وقتکیوں جاگ کر گنوائیں

کہ کل یہ سورجاسی زمیں سے

نکل کےاپنے سروں پہ ہوگا

چلو اسے دفن کر کےاپنے گھروں کو جائیں

— محمد علوی