5 اشعار

تلاش

Talaash

ایک آنکھ تھی آدھے لب تھےاور اک چوٹی لمبی سی

ایک کان میں چمک رہی تھیچاند سی بالی پڑی ہوئی

ایک حنائی ہاتھ تھا جس میںلال کانچ کی چوڑی تھی

ایک گلی میں دروازے سےجھانک رہی تھی اک لڑکی

جانے کون گلی تھی اب میںچھان رہا ہوں گلی گلی

— محمد علوی