6 اشعار

تیسری آنکھ

Teesri Aankh

میں دونوں آنکھیں میچےگرتا پڑتا دوڑ رہا ہوں!

آگے کیا ہےمجھ کو کچھ معلوم نہیں

لیکن میری تیسری آنکھپیچھے بھاگتے رات اور دن

سال اور صدیاں دیکھ رہی ہے!پیچھے دور بہت پیچھے

جھلمل کرتیبجھتی خوشیاں دیکھ رہی ہے!

میں دونوں آنکھیں میچےتیسری آنکھ سے روتا ہوں!!

— محمد علوی