6 اشعار

تھوڑی سردی ذرا سا نزلہ ہے

Thoḍi sardī zarā sā nazla hai

تھوڑی سردی ذرا سا نزلہ ہےشاعری کا مزاج پتلا ہے

سننے والوں کا کچھ قصور نہیںنیا شاعر بچارا ہکلا ہے

دیکھیے تو سبھی برابر ہےسوچیے تو عجیب گھپلا ہے

پیار کرتے بھی ہیں نہیں بھی ہیںدل اسی بات پر تو مچلا ہے

اب یہاں کوئی بھی نہیں آتادوستوں نے ٹھکانا بدلا ہے

آؤ علویؔ مزے کرا لائیںیار اس شہر میں بھی چکلہ ہے

— محمد علوی