5 اشعار

اسے نہ دیکھ کے دیکھا تو کیا ملا مجھ کو

Use na dekh ke dekha to kya mila mujh ko

اسے نہ دیکھ کے دیکھا تو کیا ملا مجھ کومیں آدھی رات کو روتا ہوا ملا مجھ کو

ترا نہ ملنا عجب گل کھلا گیا اب کےترے ہی جیسا کوئی دوسرا ملا مجھ کو

کل ایک لاش ملی تھی مجھے سمندر میںاسی کی جیب سے تیرا پتا ملا مجھ کو

بہت ہی دور کہیں کوئی بم گرا تھا مگرمرا مکان بھی جلتا ہوا ملا مجھ کو

مری غزل تھی پہ علویؔ کا نام تھا اس پرغزل پڑھی تو انوکھا مزا ملا مجھ کو

— محمد علوی