39 اشعار

داستانِ جوگی

داستانِ جوگی

«داستانِ جوگی» نا معلوم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 4 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

سڑک کنارے بیٹھا تھاکوئی جوگی تھا یا روگی تھا

کیا جوگ سجائے بیٹھا تھا؟کیا روگ لگائے بیٹھا تھا؟

تھی چہرے پر زردی چھائیاور نیناں اشک بہاتے تھے

تھے گیسو بکھرے بکھرے سےجو دوشِ ہوا لہراتے تھے

تھا اپنے آپ سے کچھ کہتااور خود سن کے ہنس دیتا تھا

کوئی غم کا مارا لگتا تھاکوئی ۔ دکھیارا لگتا تھا

اس جوگی کو جب دیکھتے تھےہر بار یہی ہم سوچتے تھے

کیا روگ لگا ہے روگی کو؟کس شے کا سوگ ہے جوگی کو؟

اک دن اُس نے کوچ کیااور سارے دھندے چھوڑ گیا

وہ جوگی، روگی، سیلانیسارے ہی پھندے توڑ گیا

پھر اپنا قصہ شروع ہوااک مورت دل میں آ بیٹھی

نین نشییلے، ہونٹ گلابچال عجب متوالی سی

روپ سنہرا، چاند سا چہرہزلفیں کالی کالی سی

ہنستی تو پائل بجتی تھیروئے تو تھل، جل ہو جائے

بینا کی لے تھی لہجے میںکہ سننے والا سو جائے

وہ چلے تو دنیا ساتھ چلےجو رکے تو عالم تھم جائے

ہو ساتھ تو دھڑکن تیز چلےدوری سے سانس یہ جم جائے

کچھ قسمیں،وعدے، قول ہوئےانمول تھے ہم، بِے مول ہوئے

کچھ قیمت تھی تو اپنی جاںتھا ہوش کسے؟ دھیان کہاں؟

تھے سونے جیسے دن سارےراتیں سب چاندی کی تھیں

امبر کا رنگ سنہرا تھاجہاں قوس و قزاح کا پہرا تھا

اک دن یونہی بیٹھے بیٹھےکچھ بحث ہوئی، تکرار ہوئی

وہ چلدی روٹھ کے بس یونہیمیں سوچ میں تھا بیکار ہوئی

کچھ دن گزرے پھر ہفتہ بھینہ دیکھا، نہ ملاقات ہی کی

ناراض تھی وہ، ناراض رہینہ فون پہ اس نے بات ہی کی

جب ملی تو صاف ہی کہ ڈالا" وہ بچپن تھا نادانی تھی "

کیا دل سے لگائے بیٹھے ہو؟" وہ سب کچھ ایک کہانی تھی "

تھی دل پہ بیتی کیا اس پل؟تم لوگ سمجھ نہ پاؤ گے

جب تم پر یہ سب بیتے گایہ روگ سمجھ ہی جاؤ گے

سب یاد دلائے عہْدِ وفاوہ قسمیں، قول، قرار سبھی

سکھ، دکھ میں ساتھ نبھانے کےوہ وعدے اور اقرار سبھی

وہ ہنس کر بولی، پاگل ہو؟کبھی وعدے پورے ہوتے ہیں؟

کیا اتنا بھی معلوم نہیں؟یہ عہد ادھورے ہوتے ہیں۔

تمہیں علم نہیں؟ نادان ہو تم؟کبھی قسم نباہی جاتی ہے؟

کس دیس کے رہنے والے ہو؟یہ قسم تو کھائی جاتی ہے

وہ ہنس کے چلدی راہ اپنیاور صبر کا دامن چھوٹ گیا

آنکھوں سے جھیلیں بہہ نکلیںاور ضبط بھی ہم سے روٹھ گیا

میں آج وہاں پر بیٹھا ہوںجس جگہ پہ کل وہ " جوگی " تھا

یہ آج سمجھ میں آیا ہےکس چیز کا آخر روگی تھا..

— نا معلوم