6 اشعار

دکھ اذیت ملال رکھے ہیں

Dukh aziyat malaal rakhe hain

دکھ اذیت ملال رکھے ہیں

«دکھ اذیت ملال رکھے ہیں» ندیم بخاری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

دکھ اذیت ملال رکھے ہیںترکے اپنے سنبھال رکھے ہیں

اے محبت ترے لیے اب بھیذہن میں کچھ سوال رکھے ہیں

ہم نے اِس بے ہنر زمانے میںکچھ چھپا کر کمال رکھے ہیں

جو ترے نام سے ملے مجھ کودل میں وہ درد پال رکھے ہیں

آ ذرا دیکھ بے خیالی میںتیرے کتنے خیال رکھے ہیں

وصل کا ایک پل نہیں مجھ میںہجر کے ماہ و سال رکھے ہیں

— ندیم بخاری