8 اشعار

یاد ھے وہ گھڑی محبت کی

Yaad hai woh ghadi mohabbat ki

یاد ھے وہ گھڑی محبت کی

«یاد ھے وہ گھڑی محبت کی» ندیم بخاری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

یاد ھے وہ گھڑی محبت کیآنکھ جیسے لڑی محبت کی

بعد مرنے کے بھی نہیں مرتیعمر کتنی بڑی محبت کی

میں فلک پار جا بھی سکتا ہوںہاتھ میں ھے چھڑی محبت کی

ہجر میں دل بھی روتا رہتا ھےآنکھ بھی رو پری محبت کی

میں نے صدقہ دیا محبت کاجب ضرورت پڑی محبت کی

یہ بسا لے خدا کو بھی دل میںذات اتنی بڑی محبت کی

تیری یادوں کی دل میں ٹِک ٹِک ھےچل رھی ھے گھڑی محبت کی

پاؤں میں بیڑیاں جدائی کیہاتھ میں ہتھکڑی محبت کی

— ندیم بخاری