7 اشعار

حمد

Hamd

حمد

«حمد» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 16 سیکنڈ ہے۔

تُو خدا و بادشاہ و ذُو الْجلَالمیں گدا و بے نوا و پُر ملال

یا جلیلُ یا وکیلُ یا خبیرمیں رذیل و بے دلیل و بے ضمیر

یا لطیفُ یا کبیرُ یا مُجیبمیں کثیف اور میں حقیر اور میں غریب

تُو سدا ہے، دیکھتا ہے، بے کراںحادثہ ہُوں، پُر خطا ہُوں، ناتواں

تُو قوی ہے، تُو غنی ہے، تُو بصیرعاجزی ہُوں، بے کسی ہُوں، میں فقیر

یا علیمُ یا حفیظُ یا ودُودتیری قدرت کا امیں، میرا وجود

تُو ہے قادر ہر امر پر، یا عظیمبخش دے ساری خطائیں، یا رحیم

— راشد ڈوگر