10 اشعار

نعت

Naat

نعت

«نعت» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

رحمتِ حق، محمدﷺ کی صورت ہوئیسارے عالم پہ انﷺ کی عنایت ہوئی

کھارے پانی میں ڈالا لعابِ دہنآخری بوند بھی اس کی امرت ہوئی

بے زباں کنکروں کا نصیبہ کُھلاجاری ان کی زباں پر شہادت ہوئی

تاجِ شاہی فدا، ثور کی مکڑی پرشاہِ کونینﷺ کی جس سے خدمت ہوئی

چُن لیا قصوا نے، مسکنِ مصطفیﷺاونٹنی کو عطا ایسی حکمت ہوئی

وہ حِنانا سُتوں، رویا زار و قطارضبط اس سے نبیﷺ کی نہ فرقت ہوئی

سَیر ہو کر گئے لوگ بھوکے کئیایک چھوٹی سی بکری میں برکت ہوئی

چاند آقاﷺ کے قدموں میں آکر گرایدِ بدر الدجیﷺ کی اشارت ہوئی

مرتضیؓ کے لئے عصر پھر سے ہوئیان کو شمس الضحیﷺ سے جو نسبت ہوئی

میرے آقاﷺ کا ہر ایک پل معجزہمیرے مولاﷺ کی ہر سانس آیت ہوئی

— راشد ڈوگر