8 اشعار

پہلے شدت سے وار کرتا ہے

Pehle shiddat se waar karta hai

پہلے شدت سے وار کرتا ہے

«پہلے شدت سے وار کرتا ہے» راشد ڈوگر کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

پہلے شدت سے وار کرتا ہےپھر وہ ٹکڑے شمار کرتا ہے

اپنے دل کو وہ چُور پاتا ہےان سے آنکھیں جو چار کرتا ہے

آپ کوشش سے کہہ نہیں سکتےشعر خود ہی پکار کرتا ہے

مرد سہتا ہے مار دنیا کیاپنے کنبے سے پیار کرتا ہے

اپنے پردے کو آج کا انساںآپ ہی تار تار کرتا ہے

اک تصور جو میری آنکھوں کوبار بار اشک بار کرتا ہے

وہ کہِیں جا کے بُھول بیٹھے ہیںیہ یہاں انتظار کرتا ہے

شب کے تارے چلے ہیں غاروں کودن کا سورج ابھار کرتا ہے

— راشد ڈوگر