غزل 7 اشعار

غم کون و مکاں ہے اور میں ہوں

Gham-e-kaun-o-makan hai aur main hun

غم کون و مکاں ہے اور میں ہوںنشاط جاوداں ہے اور میں ہوں

قفس میں بھی مزے میں کٹ رہی ہےخیال آشیاں ہے اور میں ہوں

کہاں کا راہبر اور کیسی منزلغبار کارواں ہے اور میں ہوں

چمن ہے فصل گل ہے چاندنی ہےحدیث دلبراں ہے اور میں ہوں

نگاہ برق ہے اور آشیاں ہےنگاہ باغباں ہے اور میں ہوں

مآل امتحاں کیا جانے کیا ہومسلسل امتحاں ہے اور میں ہوں

سعیدؔ اب کام کیا دیر و حرم سےدر پیر مغاں ہے اور میں ہوں

— سعید شہیدی

فرہنگ

غم کون و مکاں — کائنات کا دکھ، دنیا بھر کا رنج
نشاط جاوداں — ہمیشہ رہنے والی خوشی
غبار کارواں — قافلے کی گرد

تشریح

اس غزل میں شاعر اپنی تنہائی، غم اور زندگی کی بے یقینی کو بیان کرتا ہے۔ ہر شعر کا اختتام "اور میں ہوں" پر ہوتا ہے جو اپنی ذات کے ساتھ اکیلے پن کا احساس گہرا کرتا ہے۔ شاعر قفس اور آشیاں کی علامتوں سے مجبوری اور آزادی کی خواہش کو سامنے لاتا ہے۔ مطلع میں غم اور نشاطِ جاوداں کا تضاد خاص طور پر نمایاں ہے، جبکہ آخری شعر میں شاعر دیر و حرم کو چھوڑ کر پیرِ مغاں کے در پر ہونے کا اعلان کرتا ہے۔