غزل 9 اشعار

رنج و غم سہے کب تک مجھ سا ناتواں تنہا

Ranj-o-gham sahe kab tak mujh sa na-tawan tanha

رنج و غم سہے کب تک مجھ سا ناتواں تنہامیں ہی رہ گیا ہوں کیا زیر آسماں تنہا

اس ادا سے کرتے ہیں ذکر حضرت واعظجیسے آپ ہی تو ہیں مالک جناں تنہا

ایک ہو کا عالم ہے گل ہے اور نہ غنچے ہیںکیا کرے گا گلشن میں رہ کے باغباں تنہا

اب وطن کی قوت کا حال پوچھتے کیا ہوایک ایک لشکر ہے ایک اک جواں تنہا

آسماں کے تارے ہوں یا زمیں کے ذرے ہوںمیں سناؤں کس کس کو اپنی داستاں تنہا

ان کی یاد ہے دل میں ان کی شکل آنکھوں میںان سے چھوٹنے پر بھی میں رہا کہاں تنہا

پیچھے رہ گئے تھک کر اہل کارواں سارےہے رواں سوئے منزل میر کارواں تنہا

آشیاں کے جلتے ہی آشیاں بناتا ہوںمیں فقط سمجھتا ہوں برق کی زباں تنہا

اے سعیدؔ قسمت کو یہ بھی دن دکھانا تھاآج اپنی حالت پر میں ہوں نوحہ خواں تنہا

— سعید شہیدی

فرہنگ

ناتواں — کمزور، بے طاقت
زیر آسماں — آسمان کے نیچے، دنیا میں
ہو کا عالم — ویرانی اور سناٹے کی کیفیت

تشریح

اس غزل میں شاعر تنہائی، رنج و غم اور بے بسی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ اپنے دکھ کو تنہا اٹھانے کا شکوہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس دنیا میں اس جیسا کمزور شخص شاید ہی کوئی ہو۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ آشیانہ جلنے کے بعد بھی وہ نیا آشیانہ بناتا ہے اور اس کی بات صرف برق ہی سمجھتی ہے، جس سے حوصلہ اور استقامت جھلکتی ہے۔ آخر میں شاعر اپنی حالت پر تنہا نوحہ خواں ہونے کا ذکر کرتا ہے، اور لہجہ دردمند اور افسردہ ہے۔