غزل 8 اشعار

کس تکلف کس اہتمام سے ہم

Kis takalluf kis ehtimam se hum

کس تکلف کس اہتمام سے ہمدل کو بہلا رہے ہیں شام سے ہم

مے چھلکتی ہے رند پیاسے ہیںپھر بھی خوش ہیں اس انتظام سے ہم

اب گلستاں میں آشیاں بھی نہیںاب کہاں جائیں چھٹ کے دام سے ہم

مل گئی جب نگاہ ساقی سےہو گئے بے نیاز جام سے ہم

اس کا ہر اک قصور کر کے معافمطمئن ہیں اس انتقام سے ہم

بجلیاں گر رہی ہیں گلشن پرلٹ رہے ہیں کس اہتمام سے ہم

تم جہاں ساتھ دے نہیں سکتےاب گزرتے ہیں اس مقام سے ہم

مہرباں تھے سعیدؔ وہ کل تکآج محروم ہیں سلام سے ہم

— سعید شہیدی

فرہنگ

بے نیاز — بے پروا، لاتعلق
محروم — جس کو کچھ نہ ملے، نامراد
آشیاں — گھونسلا، ٹھکانہ

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہجر، بے بسی اور حالات کے ہاتھوں لٹ جانے کے دکھ کو بیان کیا ہے۔ شاعر دل بہلانے کے لیے شام سے جتن کرتا ہے، مگر اس کے باوجود اس کا لہجہ شکست خوردہ اور دل گرفتہ ہے۔ ایک نمایاں شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اب گلستاں میں آشیاں بھی نہیں، یعنی اب کہیں ٹھکانہ باقی نہیں رہا۔ آخری شعر میں محبوب کی بے رخی کا شکوہ جھلکتا ہے، کیونکہ وہ اب سلام تک سے محروم ہے۔