غزل 7 اشعار

رات کب عازم سفر نہ ہوئی

Raat kab aazim-e-safar na hui

رات کب عازم سفر نہ ہوئیوقت کی بات تھی سحر نہ ہوئی

جس سے تقدیر اپنے بس میں ہوایسی تدبیر عمر بھر نہ ہوئی

راہبر کب ہوا نہ تیرا خیالکب تری یاد ہم سفر نہ ہوئی

درد اٹھا بد نصیب دل بیٹھایہ تو سب کچھ ہوا سحر نہ ہوئی

ان کو دیکھا ٹپک پڑے آنسوداستاں اور مختصر نہ ہوئی

دو جہاں دور تھے قریب تھا میںمیری جانب کبھی نظر نہ ہوئی

رحم آیا کبھی نہ ان کو سعیدؔشام غم کی کبھی سحر نہ ہوئی

— سعید شہیدی

فرہنگ

عازم سفر — سفر پر روانہ ہونے والا
راہبر — راستہ دکھانے والا، رہنما
دو جہاں — دنیا اور آخرت

تشریح

اس غزل میں رات کے طویل ہونے، غم کی شدت اور محبوب کی بے نیازی کا بیان ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ رات کبھی سفر پر روانہ نہ ہوئی اور صبح کا ہونا محض وقت کی بات ہی رہی، یعنی انتظار ختم نہ ہوا۔ لہجہ شکوے اور حسرت کا ہے۔ آخری شعر میں شاعر کہتا ہے کہ محبوب کو کبھی رحم نہ آیا اور غم کی شام کبھی سحر میں نہ بدلی، جس سے دکھ کی طوالت اور مایوسی نمایاں ہوتی ہے۔