غزل 6 اشعار

طبیعت سوئے آسانی کبھی مائل نہیں ہوتی

Tabiat su-e-asani kabhi mail nahin hoti

طبیعت سوئے آسانی کبھی مائل نہیں ہوتیمحبت میں کوئی مشکل بھی ہو مشکل نہیں ہوتی

مسافر بیٹھ جاتا ہے جہاں بس بیٹھ جاتا ہےپھر اس کے بعد اس کو خواہش منزل نہیں ہوتی

انہیں رحم آ ہی جائے گا تو عرض حال کرتا جاخلوص دل سے جو کوشش ہو لا حاصل نہیں ہوتی

تری محفل میں کون آیا تری محفل سے کون اٹھاتجھے اس کی خبر اے صاحب محفل نہیں ہوتی

بناتے ہی نشیمن برق آتی ہے جلانے کوخدا کا شکر ہے محنت مری زائل نہیں ہوتی

خوشی کی حد آخر پر تو آنسو ڈبڈباتے ہیںمگر کیا بات ہے غم کی کوئی منزل نہیں ہوتی

— سعید شہیدی

فرہنگ

سوئے آسانی — آسانی کی طرف
نشیمن — گھونسلہ، آشیانہ
زائل — ختم، دور ہونے والی

تشریح

اس غزل میں شاعر نے محبت، مشکلات اور صبر و استقامت کے موضوع کو بیان کیا ہے۔ شاعر کا کہنا ہے کہ انسان کا مزاج آسانی کی طرف کبھی راغب نہیں ہوتا، اور محبت میں پیش آنے والی مشکل بھی مشکل محسوس نہیں ہوتی۔ مطلع میں یہ مضمون نمایاں ہے کہ عاشق مشکلات سے گھبراتا نہیں۔ ایک اور شعر میں شاعر کہتا ہے کہ خلوص دل سے کی گئی کوشش کبھی لاحاصل نہیں جاتی، جبکہ آخری شعر میں غم کی کوئی انتہا نہ ہونے کا خیال پیش کیا گیا ہے۔ لہجہ پُرامید اور پُرعزم ہے۔