غزل 7 اشعار

لے کے پہنچا اضطراب دل کہاں

Le ke pahuncha iztirab-e-dil kahan

لے کے پہنچا اضطراب دل کہاںمیں کہاں اور آپ کی محفل کہاں

جس نے خود طوفاں میں کشتی ڈال دیاس کے دل میں حسرت ساحل کہاں

فصل گل بھی ہے شب مہتاب بھیسب سہی لیکن سکون دل کہاں

میں کہیں محفل سے اٹھ جاؤں اگرپھر تری محفل تری محفل کہاں

بات تو جب ہے کہ صورت ہو سوالہاتھ جو پھیلائے وہ سائل کہاں

ہم سفر جب یاد ہو جائے تریپھر خیال دوریٔ منزل کہاں

حال دل کس کو سناتا ہے سعیدؔاب جہاں میں صاحبان دل کہاں

— سعید شہیدی

فرہنگ

اضطراب دل — دل کی بے چینی اور بے قراری
صاحبان دل — دل رکھنے والے، درد مند لوگ
شب مہتاب — چاندنی رات

تشریح

اس غزل میں شاعر دل کی بے چینی اور محبوب کی محفل سے دوری کا بیان کرتا ہے۔ ابتدا میں وہ پوچھتا ہے کہ اضطراب دل اسے کہاں لے آیا، جہاں اس جیسا عام آدمی اور محفل کی شان میں کوئی ربط نہیں۔ دوسرے شعر میں وہ کہتا ہے کہ جس نے خود طوفان میں کشتی ڈال دی، اس کے دل میں ساحل کی خواہش کہاں ہو سکتی ہے۔ آخری شعر میں شاعر زمانے کی بے حسی پر افسوس کرتا ہے کہ اب دنیا میں صاحبان دل باقی نہیں رہے، اس لیے حال دل سنانا بے سود ہے۔

لہجہ نرم، حزنیہ اور خود کلامی کا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں