ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 2 نومبر 2026

غرورِ زُہد سے رنجِ گُناہ بہتر تھا خورشید رضوی

مہمان شاعر: خورشیدرضوی

10
سپیکرز
112
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

خورشیدرضوی — مہمان شاعر

پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی اردو ادب کے ممتاز شاعر، محقق، نقاد، مترجم اور ماہرِ عربی زبان و ادب ہیں۔ ان کا اصل نام محمد خورشید الحسن رضوی ہے اور وہ 19 مئی 1942ء کو امروہہ، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا اور انہوں نے ساہیوال میں پرورش پائی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے اورینٹل کالج سے عربی زبان و ادب میں ایم اے کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا، بعدازاں اسی شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی علمی و ادبی شخصیت کی تشکیل میں ان کی والدہ کے شعری ذوق اور اساتذہ کی علمی رہنمائی کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے محض دس برس کی عمر میں شعر کہنا شروع کردیا تھا اور کم عمری ہی سے ادب و شاعری سے گہری وابستگی پیدا ہوگئی تھی۔
خورشید رضوی کی شاعری کلاسیکی روایت اور جدید فکری شعور کا حسین امتزاج ہے۔ ان کی غزل میں فکری گہرائی، معنوی تہہ داری، علامت و استعارے کا بلیغ استعمال اور انسانی باطن کی پیچیدہ کیفیات نہایت خوب صورتی سے جلوہ گر ہوتی ہی...

مکمل تعارف اور کلام ‹