4 اشعار

وہی بیباکیٔ عشاق ہے درکار اب بھی

Wohi bebaaki-e-ushshaaq hai darkaar ab bhi

وہی بیباکیٔ عشاق ہے درکار اب بھیہے وہی سلسلۂ آتش و گلزار اب بھی

اب بھی موجود ہے وہ بیعت فاسق کا سوالاور مطلوب ہے وہ جرأت انکار اب بھی

ہیں کہاں عشق میں گھر بار لٹانے والےخوئے ایثار سے مغلوب ہیں انصار اب بھی

کوئی یوسف تو زمانہ کرے پیدا اجملؔنظر آ سکتی ہے وہ گرمئ بازار اب بھی

— اجمل سراج