نظم 6 اشعار

بہ یاد محرومؔ

Ba Yaad-e Mahroom

ہو کر وہ رہا عرش کہ جو تھا مقسومہر قلب ہے اس وقت حزیں و مغموم

مرحوم کو ڈھونڈتے ہیں دنیا والےمرحوم سے ہو گئی ہے دنیا محروم

اب اس سے ہی ہوگا رنج دل سے معدومکیوں ہوتے ہو اے عرشؔ ملول و مغموم

مرحوم کی یاد اور نہیں اس کے سوامرحوم کی یاد ہے کلام محروم

جب تک ہیں زمانے میں مہ و شمس و نجومجب تک ہیں جہانگیر فنون اور علوم

جب تک ہے جہاں میں نغز گوئی قائمہوگا لب دنیا پہ کلام محرومؔ

— عرش ملسیانی