6 اشعار

غیر پر لطف کرے ہم پہ ستم یا قسمت

Ghair par lutf kare hum pe sitam ya qismat

غیر پر لطف کرے ہم پہ ستم یا قسمتتھا نصیبوں میں ہمارے یہ صنم یا قسمت

یار تو یار نہیں بخت ہیں سو الٹے ہیںکب تلک ہم یہ سہیں درد و الم یا قسمت

کوچہ گردی سے اسے شوق ہے لیکن گاہےاس طرف کو نہیں رکھتا وہ قدم یا قسمت

کوچۂ یار میں تھوڑی سی جگہ دے اے بختمانگتا تجھ سے نہیں ملک عجم یا قسمت

جان و دل میں سے نہیں ایک بھی اب نیک نصیبدونوں کم بخت ہوئے آ کے بہم یا قسمت

آصفؔ اب اور لگے کرنے ترقی دن راتشامت بخت ہوئی میری تو کم یا قسمت

— آصف الدولہ