روشنیوں سے گھرےایک بہت بڑے میدان میں
کسی نےایک پرانا کلینڈر لٹکا کر
وہاں موجودتمام افراد سے
یہ کہا ہےکہ وہ
اس میںآج کا دن اور آج کی تاریخ تلاش کریں
لوگ اس کلینڈر کاایک اور ورق الٹتے ہوئے
مایوسی کے سمندر میں غرق ہو رہے ہیںان کی یہ کوشش
ایسی ہی ہےکہ جیسے کوئی
کسی بند گھڑیال سےسہی وقت کی توقع کر رہا ہو
ایسا محسوس ہو رہا ہےکہ وہاں موجود تمام افراد
اپنے ہی جنازے میں شریک ہیںاور
اپنے ہی دفن ہونے کے منظر
— غیاث متین
Roshniyon se ghireEk bohat bare maidan mein
Kisi neEk purana calendar latka kar
Wahan maujoodTamam afraad se
Yeh kaha haiKe woh
Is meinAaj ka din aur aaj ki tareekh talash karein
Log is calendar kaEk aur waraq ulat-te hue
Mayusi ke samandar mein gharq ho rahe hainUn ki yeh koshish
Aisi hi haiKe jaise koi
Kisi band ghariyal seSahi waqt ki tawaqqo kar raha ho
Aisa mehsoos ho raha haiKe wahan maujood tamam afraad
Apne hi janaze mein shareek hainAur
Apne hi dafn hone ke manzar
فرہنگ
تشریح
اس نظم میں عالم ارواح کا ایک منظر پیش کیا گیا ہے جہاں روشنیوں سے گھرے میدان میں موجود لوگوں کو ایک پرانے کلینڈر میں آج کی تاریخ تلاش کرنے کو کہا جاتا ہے۔ وقت کے ماضی میں اٹکے ہوئے لوگ ورق الٹتے ہوئے مایوسی میں ڈوب جاتے ہیں۔ بند گھڑیال سے درست وقت کی امید کی مثال سے شاعر یہ دکھاتا ہے کہ ان کی کوشش بے سود ہے۔ آخر میں یہ احساس ہے کہ سب اپنے ہی جنازے اور اپنی ہی تدفین کا منظر دیکھ رہے ہیں، جو موت کے بعد کی بے بسی اور حقیقت کے ادراک کو نمایاں کرتا ہے۔