نظم 17 اشعار

بولتی لکیریں

Bolti Lakeerein

کتاب زیست ہوظلمات ہو

کہ روزن ہوشعاع مہر کی صورت وہیں سے چھنتی ہیں

یہ بات کرتی لکیریںانہیں لکیروں میں

کہیں دھنک ہےکہیں چاندنی

کہیں خوشبوکہیں خیال

کہیں خواباور کہیں تعبیر

اداسیوں کی کہر سے پرےابھرتی ہے

ہر ایک لفظ کی تصویرروشنی بن کر

نظر میں سرخ سویرے کی دھیمی آنچ لیےہے بات ایسی کہ جیسے شگفتگی گل کی

تو لہجہ ایسا ہےجیسے کھنکتے جام ہنسیں

کمان ابروئے خوباں کا بانکپن ہے غزلتو نظم ہے کسی پتھر میں نقش آئینہ

اس آئنہ میں عیاں ہےسبھی دلوں کا سکوں

سبھی دلوں کی تمناسبھی دلوں کا ملال

ہے ماورائے زمان و مکاںیہ آئینہ

اس آئنہ میں لرزتیلکیریں بولتی ہیں

کہیں خیالکہیں خواب

اور کہیں تعبیر

— غیاث متین

فرہنگ

ظلمات — اندھیرے، تاریکیاں
ماورائے زمان و مکاں — وقت اور جگہ سے بالاتر
کمان ابروئے خوباں — محبوبوں کی بھنووں کی کمان

تشریح

اس نظم میں شاعر لکیروں کو زبان دیتا ہے اور کہتا ہے کہ زندگی کی کتاب خواہ اندھیرا ہو یا کوئی روزن، وہاں سے روشنی کی لکیریں چھن کر آتی ہیں۔ ان لکیروں میں دھنک، چاندنی، خوشبو، خیال، خواب اور تعبیر سب کچھ موجود ہے۔ نظم کا لہجہ نرم اور پرامید ہے، اور شاعر شاعری کو ایک ایسے آئینے سے تشبیہ دیتا ہے جس میں دلوں کا سکون، تمنا اور ملال سب جھلکتے ہیں۔ آخر میں یہ لکیریں بولتی ہیں، یعنی کلام اپنے اثر سے خود بات کرتا ہے۔