نظم 8 اشعار

آتشداں کے اندر

Aatishdaan Ke Andar

میں زندہ ہوںکہ اک آتشداں کے اندر

جہاں پروقت جیسی سخت جاں شے بھی

پگھل جائےکہ جس کے سامنے

یہ آسماںایک بیضۂ مور

اور زمیںاک نقطۂ موہوم ہے

دیکھوکہ مجھ میں

وقت جیسی سخت جاں شےاور زمین و آسماں حل ہیں

میں زندہ ہوںکہ آتشداں ہے مجھ میں

— غیاث متین

فرہنگ

آتشداں — آگ رکھنے کی جگہ، انگیٹھی
سخت جاں — مشکل سے مرنے یا ختم ہونے والا
بیضۂ مور — مور کا انڈا

تشریح

اس نظم میں شاعر اپنے وجود کو ایک آتشداں سے تشبیہ دیتا ہے جس میں وقت جیسی سخت جان شے بھی پگھل جاتی ہے۔ شاعر کے نزدیک یہ آسمان ایک بیضۂ مور کی مانند اور زمین ایک نقطۂ موہوم جیسی حیثیت رکھتی ہے۔ نظم کا لہجہ فلسفیانہ اور پرجوش ہے، اور آخر میں شاعر اپنی زندگی کو اسی اندرونی حرارت اور تخلیقی توانائی سے جوڑتا ہے۔