پرندےرات کی شاخوں پہ بیٹھے ہیں
پروں میںاپنی چونچوں کو دبائے
اونگھتے جاتے ہیںاور یہ سوچتے ہیں
وہ قاصدجو گیا تھا
صبح کا چہرہکہیں سے مانگ کر لانے
ابھی تک لوٹ کر آیا نہیں ہےوہ قاصد
صبح کے ہم راہکب آئے گا
کب اس آسماں کےزرد رخساروں پہ سرخی دوڑ جائے گی
پرندےاونگھتے جاتے ہیں
اور یہ سوچتے ہیںانہیں مژدہ
وہ قاصدمر چکا ہے
انہیں مژدہکہ ان کے پر سلامت ہیں
وہ اتریںرات کی شاخوں سے اتریں
خلاؤں کے سمندر پر چلیںاور صبح کو
اپنے پروں سےباندھ کر لائیں
— غیاث متین
ParindeRaat ki shaakhon pe baithe hain
Paron meinApni chonchon ko dabaaye
Oonghte jaate hainAur yeh sochte hain
Woh qaasidJo gaya tha
Subah ka chehraKaheen se maang kar laane
Abhi tak laut kar aaya nahin haiWoh qaasid
Subah ke ham raahKab aaye ga
Kab is aasmaan keZard rukhsaaron pe surkhi daur jaaye gi
ParindeOonghte jaate hain
Aur yeh sochte hainUnhein muzhda
Woh qaasidMar chuka hai
Unhein muzhdaKe un ke par salaamat hain
Woh utreinRaat ki shaakhon se utrein
Khalaaon ke samandar par chaleinAur subah ko
Apne paron seBaandh kar laayein
فرہنگ
تشریح
اس نظم میں رات کی شاخوں پر بیٹھے پرندے صبح کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ قاصد جو صبح کا چہرہ لانے گیا تھا ابھی تک نہیں لوٹا، اور پرندے سوچتے ہیں کہ شاید وہ مر چکا ہے۔
شاعر کا لہجہ انتظار، بے یقینی اور پھر بیداری کا ہے۔ آخر میں پرندوں کو یہ مژدہ سنایا جاتا ہے کہ ان کے پر سلامت ہیں، یعنی وہ خود اڑ کر خلاؤں کے سمندر پر چل سکتے ہیں اور صبح کو اپنے پروں سے باندھ کر لا سکتے ہیں۔
یوں نظم کی فضا مایوسی سے نکل کر خود عمل کرنے کی دعوت بن جاتی ہے۔