غزل 7 اشعار

بارش ہوگی تو بارش میں دونوں مل کر بھیگیں گے

Baarish Hogi To Baarish Mein Donon Mil Kar Bheegenge

بارش ہوگی تو بارش میں دونوں مل کر بھیگیں گےریت پہ ایک مسافر کا گھر اور سمندر بھیگیں گے

اچھا میں ہارا تم جیتے آگے کی اک بات سنواب کے برس جب بارش ہوگی سوچ سمجھ کر بھیگیں گے

دھوپ کا اک ٹکڑا کیوں میرے سر پر سایہ کرتا ہےکیا مجھ کو منظر سے ہٹا کر سارے منظر بھیگیں گے

کاغذ کی اک کشتی لے کر بارش میں کیوں نکلے ہوبھولے بسرے بچپن کی یادوں کے پیکر بھیگیں گے

اچھے لوگوں کی بستی میں تم کیوں رہنے آئے ہویاں ہونٹوں پر پھول کھلیں گے خون میں خنجر بھیگیں گے

اس دن کی جب بارش ہوگی کون بچے گا ہم سفروپھول پرند چراغ جزیرے کنکر پتھر بھیگیں گے

اک فانوس ہے جس میں اپنی روح متینؔ سلگتی ہےبھیگنا جب ٹھہرا تو اسی فانوس کے اندر بھیگیں گے

— غیاث متین

فرہنگ

ریت پہ ایک مسافر کا گھر — ساحل پر عارضی ٹھکانا، بے بنیاد اور نازک پناہ گاہ
پیکر — شکل، صورت، جسمانی وجود
فانوس — شیشے کا قندیل نما روشن دان، چراغ دان

تشریح

اس غزل میں بارش کو ایک ایسے منظر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں سب کچھ، گھر، سمندر، یادیں اور حتیٰ کہ خنجر تک، یکساں طور پر بھیگ جاتے ہیں۔ شاعر کا لہجہ اداس اور فکر انگیز ہے، اور وہ بچپن کی یادوں، ہجر کے احساس اور زندگی کی بے یقینی کو بارش کے استعارے میں سمیٹتا ہے۔ آخری شعر میں روح کے سلگتے فانوس کا ذکر کرتے ہوئے بھیگنے کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے، یعنی جو کچھ ہونا ہے وہ بہرحال ہو کر رہے گا۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں