غزل 6 اشعار

ہوا بہت تیز چل رہی ہے چراغ جاں پھر بھی جل رہا ہے

Hawa Bahut Tez Chal Rahi Hai Chiraagh-e-Jaan Phir Bhi Jal Raha Hai

ہوا بہت تیز چل رہی ہے چراغ جاں پھر بھی جل رہا ہےیہ کون ہے جو ہمارے پیچھے ہوا کے ہم راہ چل رہا ہے

گماں کی بستی میں رہنے والو ذرا پہاڑی پہ چڑھ کے دیکھوادھر ندی ہے وہیں سے شہر یقیں کا رستہ نکل رہا ہے

سراب اندر سراب تم ہو چراغ اندر چراغ ہم ہیںہمیں سے تاریکیاں ہیں خائف ہمیں سے خورشید جل رہا ہے

ہمارے بچے یہاں رہیں گے تو آندھیوں میں گھرے رہیں گےانہیں یہاں سے نکلنا ہوگا یہاں کا منظر بدل رہا ہے

پرانی قبروں پہ آج کتنے نئے مکانوں کی زندگی ہےجو آج ہے بس اسی کو دیکھو وہ بھول جاؤ جو کل رہا ہے

کسی نے شانے پہ ہاتھ رکھ کر جو نام پوچھا متینؔ اپناچراغ آنکھوں میں جل بجھے ہیں وجود سارا پگھل رہا ہے

— غیاث متین

فرہنگ

گماں کی بستی — وہم و گمان کی دنیا
سراب اندر سراب — دھوکے در دھوکا، فریب در فریب
خورشید — سورج

تشریح

اس غزل میں ہوا کے سخت تھپیڑوں کے باوجود امید کا چراغ جلتے رہنے کا خیال بیان کیا گیا ہے۔ شاعر ماضی کے دھوکوں اور گمانوں سے نکل کر حقیقت اور یقین کے راستے کی طرف بلاتا ہے۔ مطلع میں جو ہمارے پیچھے ہوا کے ساتھ چل رہا ہے، وہ پراسرار سی ہمراہی ہے۔ آخری شعر میں کسی کے نام پوچھنے سے آنکھوں کے چراغ بجھنے اور وجود کے پگھلنے کا منظر لہجے کو دردمند بنا دیتا ہے۔ لہجہ کہیں امید اور کہیں اداسی سے بھرا ہوا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں