نظم 50 اشعار

ایک نظم زمین والوں کے نام

Ek Nazm Zameen Walon Ke Naam

ہواکچھ ایسی چلی

کہ خیمے اکھڑ گئے ہیںغبار ایسا غبار اٹھا

کہ دھول آنکھوں میں جم گئی ہےچراغ بھڑکیں

تو اس میں ان کا قصور کیا ہےشمال کی

یہ ہواکچھ ایسی شریر و گستاخ ہے

جو بڑھ کربھڑکنا ان کو سکھا رہی ہے

جلا رہی ہےبجھا رہی ہے

ہوا کچھ ایسی چلی کہ خیمے اکھڑ گئے ہیںچراغ دونوں طرف کے

اتنے بجھے کہ منظر بھی رو رہا ہےسیہ لبادوں سیہ نقابوں کا راج ہر سو

کہاں کے رشتےکہاں کے ناطے

کہاں کے رشتےکہاں کی منزل

چہار سمتوں میں آگ ایسی لگی ہوئی ہےبجھانا چاہیں تو بڑھ رہی ہے

بدن دریدہ کفن دریدہ پڑی ہیں لاشیںسروں میں آنچل

بدن سے زیوراتر چکے ہیں

جو خواب دیکھے تھے ہم نےوہ خواب

مر چکے ہیںہوا کچھ ایسی چلی

کہ خیمے اکھڑ گئے ہیںہمارے گھر میں

تمام چہرے تھے روشنی کےتمام چہروں سے روشنی تھی

وہ غیر تھےیہ سنا تھا میں نے

مگر میں جن پردعائیں پڑھ پڑھ کے پھونکتا تھا

وہ میرا گھر پھونکنے کو آئےبس ایک دیوار بیچ میں تھی

وہی پڑوسی بھی آئےخنجر بہ دست آئے

یہ کیسی آندھی چلی کہ چہرے بگڑ گئے ہیںہوا کچھ ایسی چلی کہ خیمے اکھڑ گئے ہیں

نہ کوئی اخبار ہے جو کیچڑ میںپھول جیسا کھلا ہوا ہے

نہ ریڈیو میں خبر کی خوشبونہ دور درشن میں ہے وہ منظر

جو مجھ کوسورج دکھا رہا ہے

عجیب موسم ہےشہر دل میں

نہ آنکھ اپنینہ کان اپنے

نہ پاؤں اپنےپتہ نہیں ہم

یہ کس کی آنکھوں سے دیکھتے ہیںیہ کس کے کانوں سے سن رہے ہیں

یہ کس کے پیروں سے چل رہے ہیںعجیب موسم ہے

شہر دل میںزمین والے

تو آج دیکھوخلا میں گردش لگا رہے ہیں

سمندروں پرمکان اپنے بنا رہے ہیں

اسی زمیں پررشی منی اور نبی بھی آئے

تمام سمتوں کے واسطےاک پیام لائے

مگر میں اتنا ہی جانتا ہوںزمین پر ظلم ہو رہا ہے

زمین والے ہی کر رہے ہیںوہاں فرشتوں نے سچ کہا تھا

مگر خدا جانتا تھا سب کچھوہ آج بھی جانتا ہے سب کچھ

وہ آسماں سےاتر کے

اپنی زمیں پر آئے گابھول جاؤ

وہ اپنے ہاتھوں سےاس زمیں کو

حسیں بنائے گابھول جاؤ

چراغ اندر چراغ تم ہوکتاب اندر کتاب تم ہو

سوال اندر سوال تم ہوجواب اندر جواب تم ہو

خدا نے روز ازلجو دیکھا تھا خواب تم ہو

تمہیں سے عزتتمہیں سے نکہت

تمہیں سے شہرتزمین کی ہے

بچا سکو تواسے بچا لو

زمین والوزمین والو

— غیاث متین

فرہنگ

کفن دریدہ — کفن پھٹا ہوا
روز ازل — ابتدائے آفرینش کا دن

تشریح

اس نظم میں شاعر جنگ و فساد کی تباہ کاری کو بیان کرتا ہے جس میں خیمے اکھڑ گئے، لاشیں بکھری ہیں اور خواب مر چکے ہیں۔ ہمسائے اور اپنے ہی لوگ خنجر بدست ہو گئے ہیں، اور شاعر اپنی بے بسی اور حیرت کا اظہار کرتا ہے۔ آخر میں شاعر زمین والوں کو خطاب کرتا ہے کہ تم ہی خدا کا خواب ہو، اس زمین کو بچا لو۔ نظم کا لہجہ دکھ، بے بسی اور نصیحت آمیز پکار کا ہے۔